عبدالولی خان یونیورسٹی کا لیکچرر گرفتارمگر کس الزام میں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مردان(ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر اختر خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اختر خان عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ان کی رہائش گاہ شیخ ملتون ٹائون سے گرفتار کیا گیا۔اختر خان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ کی ٹیم پہنچی تھی۔ وہ وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
چینل ذرائع کے مطابق ملزم اختر خان کو سائبر کرائم کی زیر دفعات 10 اور 11 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ چینل کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کو منگل کے دن جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔