بچوں سے زیادتی معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ کا بچے کے ملزم پولیس اہلکار کا ٹرائل 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

بچوں سے زیادتی معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ کا بچے کے ملزم ...
بچوں سے زیادتی معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ کا بچے کے ملزم پولیس اہلکار کا ٹرائل 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم پولیس اہلکار شہزاد خلیق کا ٹرائل 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ بچوں سے زیادتی معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے ،پولیس اہلکار شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیں نہ کے زیادتی کیلئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے بچے سے زیادتی کرنے والے پولیس ملازم کی درخواست ضمانت مستردکردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بچوں سے زیادتی معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے ،شہزاد خلیق نے 25 اگست کو زین العابدین نامی بچے پر پستول تانا،عدالت نے کہا کہ پولیس اہلکار شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیں نہ کے زیادتی کیلئے ،اسلام آبادہائیکورٹ نے پولیس اہلکار شہزادخلیق کاٹرائل3ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔