اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا مارخوروالا لوگو معروف کریٹو ڈیزائنر شہزاد نواز نے بنایا۔
ایڈایشیامیں گفتگوکرتے ہوئے شہزاد نواز نے بتایاکہ سی آئی اے ، موساد، ایم آئی 6کو دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ بھی برانڈ ہیں، اس سے خیال آیا کہ آئی ایس آئی کا بھی چہرہ ہونا چاہیے اور پھر اس کے لیے مارخور کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ پاکستان کا قومی جانور ہے ، مارخور زہریلے سمجھے جانیوالے سانپ تک کو کھاجاتاہے ۔ اس سے پہلے جنرل کیانی اور راحیل شریف کے دور تک آئی ایس آئی پاکستان آرمی کے برانڈ امیج پر ہی کام کررہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر میں امیج پروجیکشن انتہائی ضروری ہے ۔