مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید عاشمی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ یو اے ای کے زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما محمد مخدوم جاوید ہاشمی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یو اے ای کی تمام ریاستوں کے لیگی راہنماﺅں نے شرکت کی تمام کارکنان نے جاوید ہاشمی کا گلدستوں سے شاندار استقبال کیا پروگرام کا آغاز خواجہ عبدالوحید پال نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ نعت شریف کا شرف سرفراز مغل نے حاصل کیا غلام مصطفی مغل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔
اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم پاکستان کو استعفیٰ دینا ہوگا کیونکہ اس نا اہل حکومت نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف جیسا بہادر اور نڈر لیڈر نہیں ہے وہ بیماری کی حالت میں بھی عزم و ہمت کی مثال بنے رہے۔ اصل میں PTI حکومت خود چاہتی تھی کہ نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں ،انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف پر اب کوئی کیس نہیں سب پر اُنکی ضمانتیں ہو چکی ہیں ۔ عدلیہ کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں والد کی تیماد داری کیلئے باہر جانے کی اجازت دینی چاہیے.
جاوید ہاشمی نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کی بجائے انتقام لینا نیب کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ ہمارے ملک میں سیاسی قیادت کو ختم کیا جا رہا ہے اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں اس وقت ہمارے ملک کی معشیت کو اوورسیز نے ہی بچایا ہوا ہے۔
تقریب میں چوہدری محمد شفیق، محمد غوث قادری صدر شارجہ، طاہر بھینڈر صدر یوتھ ونگ یو اے ای، جنرل سیکرٹری یو اے ای خواجہ عبدالوحید پال ، راﺅ اکبر علی ساقی صدرالعین،چوہدری رمضان شان صدر فجیرہ، میاں جاوید اقبال ، عبدالمجید مغل، محمد شہزاد بٹ،عامر سہیل گھمن، ملک محمد جاوید جنرل سیکرٹری العین، محمد اسمعیل، ایم اے صدفی،طارق مغل، عرفان اقبال طور حاجی یونس، چوہدری بشیر شاہد، ملک شہزاد یونس، چوہدری محمد رزاق، خرم خان ، جان قادر، جمیل بنگیال، چوہدری زاہد کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔