" نیب وراثت میں ملنے والی پراپرٹی منجمد نہیں کرسکتا " نیب کا اپنا ہی سابق پراسیکیوٹر میدان میں آگیا، واضح اعلان کردیا

" نیب وراثت میں ملنے والی پراپرٹی منجمد نہیں کرسکتا " نیب کا اپنا ہی سابق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب ذوالفقار علی بھٹہ نے کہا ہےکہ نیب وراثت میں ملنے والی پراپرٹی منجمد نہیں کرسکتا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےسابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب ذوالفقار علی بھٹہ نے کہا کہ نیب وراثت میں ملنے والی پراپرٹی منجمد نہیں کرسکتا ہے۔ وہ پراپرٹی منجمد کی جاسکتی ہے جس کے بارے میں ٹھوس شواہد آچکے ہوں، چیئرمین نیب کا پراپرٹی منجمد کرنے کا حکم پندرہ دن تک رہتا ہے ، اس دوران عدالت اس سے متفق نہ ہو تو پراپرٹیز غیرمنجمد ہوجاتی ہیں، چیئرمین نیب عموماً ٹھوس شواہد ملنے کے بعد ہی پراپرٹیز کو منجمد کرنے کا حکم دیتے ہیں، اصولی طور پر نیب کسی کو گرفتار کرتا ہے تو فوری طور پر اس کیخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہئے۔