آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، چیف جسٹس آف پاکستان نے شہبازشریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ ن کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، چیف جسٹس آف پاکستان نے شہبازشریف کے بارے میں ایسی بات ...
آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، چیف جسٹس آف پاکستان نے شہبازشریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ ن کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کرنے کی نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آشیانہ کیس کی ساری کہانی میں شہباز شریف کا رول اچھے بچے کا ہے، شہباز شریف نے پہلے انکوائری کرائی پھر معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا، ابھی تک لگ رہاہے فود حسن فواد کا کردار برے بچے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت برقرار رکھتے ہوئے شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے دائر نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ نیب نے ضمانت منسوخی کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔سپریم کورٹ میں آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ پراجیکٹ اور رمضان شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ اس کیس کا ملزم عجیب ہے۔ ”ملزم خود آشیانہ اسکیم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بناتا ہے پھر انسداد بدعنوانی کو مزید تحقیق کیلئے بھیجتا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچھے انسان لگ رہے ہیں، اس کیس میں کچھ لوگ سالوں سے جیل میں ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نقصان سے روکا، درخواستیں دینے والے کئی ہزار افراد کو نقصان سے بچایا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو نقصان ہوا ہی نہیں اسکا کیس بنا دیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور نیب کے وکیل نعیم بخاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔نعیم بخاری نے کہا کہ ”میں درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، لیکن لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی آبزرویشنز کو خذف کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے قانون طے ہے کہ ضمانت کے کیس میں دی گئی آبزرویشنز مرکزی ٹرائل کو متاثر نہیں کرتیں۔وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ اگر عدالت یہ کہہ دیتی تو نہ میرے پسینے چھوٹتے نہ ہی میرا سانس پھولتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی آبزرویشنز آشیانہ ہاو¿سنگ کیس کے ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی۔ عدالت نے نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کی ضمانت سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی،فواد حسن فواد کے وکیل نے کہااس کیس میں نئے گراو¿نڈز آ چکے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر نئے گراو¿نڈ آ چکے ہیں تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیا دپر نمٹا دی۔ عدالت نے آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم کے ملزم امتیاز حید اور بلا ل قدائی کی ضمانت منظورکر لی، سپریم کورٹ نے ملزم سجاد علی بھٹہ اور منیر ضیاءکی ضمانتوں کی بھی توثیق کر دی۔

مزید : قومی