قومی اسمبلی اجلاس،سپیکرنے رانا ثنا اللہ کے علاوہ تمام اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

قومی اسمبلی اجلاس،سپیکرنے رانا ثنا اللہ کے علاوہ تمام اسیر ارکان اسمبلی کے ...
قومی اسمبلی اجلاس،سپیکرنے رانا ثنا اللہ کے علاوہ تمام اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر اسد قیصر نے قومی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے،پروڈکشن آرڈرآصف زرداری، شاہد خاقان عباسی،خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کے جاری کئے گئے،رانا ثنااللہ نے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی ، سپیکر اسد قیصر نے رانا ثنااللہ کے علاوہ تمام اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ،سپیر اسد قیصر کی جانب سے آصف زرداری،خورشیدشاہ، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے