کوئی موقع پرست،قبضہ مافیا ،شوگر یاکرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا،حامد خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرا دیا

کوئی موقع پرست،قبضہ مافیا ،شوگر یاکرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال ...
کوئی موقع پرست،قبضہ مافیا ،شوگر یاکرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا،حامد خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کاجواب دیدیا،حامد خان نے رکنیت معطل کرنا غیرقانونی،غیر آئینی ،غیراخلاقی اور بدنیتی پر مبنی قراردیدیا ۔

حامد خان نےاپنے جواب میں  کہاہے کہ مجھے یکم دسمبر کو میڈیاکے ذریعے شوکاز نوٹس کا علم ہوا،انہوں نے کہا کہ پارٹی میرے خون میں شامل ہے کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑوں گا، اپنی پارٹی رکنیت کیلئے ہر ممکن دفاع کروںگا،انہوںنے کہا کہ کوئی موقع پرست،قبضہ مافیا ،شوگر یاکرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا ،مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد