سوات ایک بار پھر زلزلے سے لرزاٹھا

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات اور گردونواح میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آگئے۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ،جس پر لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،سوات میں اب پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 135 کلومیٹر اورمرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔