لاہورہائیکورٹ ،شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف یہاں آئے ہیں ،شاہد خاقان عباسی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینا انتخابی حلقے کی حق تلفی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اجلاس میں شرکت نہ دینے سے انتخابی حلقہ نمائندگی سے محروم ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے،وفاقی وکیل سرفراز خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سیشن ختم ہو چکا ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں ،عدالت نے شاہدخاقان عباسی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔