حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کتنا عرصہ رہیں گے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، وہ 21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ، انہوں نے رواں سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا ۔ جسٹس گلزار فروری 2022 تک فرائض انجام دیں گے یعنی وہ مجموعی طور پر 2 سال دو ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے جبکہ ان کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال ہوں گے ۔
وزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جس کے بعد یہ صدر مملکت کو بھیجی گئی ، صدر کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔