الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ...
الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرارہے، الیکشن کمیشن ممبران کے معاملے کو ایک ہفتے تک موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں 2ارکان تبدیل کر دیئے گئے،ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جگہ شہزہ خواجہ فاطمہ کو کمیٹی کا حصہ بنادیا گیاجبکہ حکومتی رکن فخر امام کی جگہ پرویز خٹک کو شامل کرلیا گیا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی کمیٹی ارکان کی تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرارہے،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعدبغیرکسی نتیجہ کے ملتوی ہوگیا،پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہو گا،جس میں چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد