”نسیم شاہ کو اب میرے حوالے کر دیں“ اعجاز احمد ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

”نسیم شاہ کو اب میرے حوالے کر دیں“ اعجاز احمد ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ جان کر آپ ...
”نسیم شاہ کو اب میرے حوالے کر دیں“ اعجاز احمد ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے نسیم شاہ کی انڈر 19 میں واپسی کے منتظر ہیں، میں مصباح الحق سے بات کروں گا کہ وہ 16 سالہ نسیم شاہ کو ریلیز کریں تاکہ ورلڈکپ کیلئے انہیں تیار کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد نے کہا کہ ” مصباح الحق اور قومی ٹیم پاکستان آ جائے، تو میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ کیساتھ نسیم شاہ کے حوالے سے بات کروں گا۔ سری لنکا کیخلاف سیریز ہوم گراﺅنڈ پر کھیلی جانی ہے اس لئے قومی ٹیم کو اتنے فاسٹ باﺅلرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ، مجھے امید ہے کہ نسیم شاہ ہمارے پاس ٹریننگ کیمپ میں ہوں گے۔ “
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی کارکردگی اور ڈیوڈ وارنر کی وکٹ حاصل کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ”نسیم شاہ نے برسبین ٹیسٹ میں کچھ غلطیاں کیں اور یقینا ان غلطیوں سے انہوں نے سیکھا ہو گا۔“
انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نو بال کے معاملے پر نسیم شاہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ”نسیم شاہ ابھی بہت چھوٹا ہے اور بہت ہی طاقتور ٹیم کیساتھ کھیلا لہٰذا صرف ایک میچ کی بنیاد پر اس کی کارکردگی بارے رائے قائم نہیں کی جا سکتی، وہ ابھی مخصوص کنڈیشنز میں مخصوص کھلاڑیوں کیخلاف باﺅلنگ کے گر جانتا ہے۔“

مزید :

کھیل -