عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف بگ بیش لیگ کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے ؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف بگ بیش لیگ کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے ؟ ...
عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف بگ بیش لیگ کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے ؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش کرکٹ لیگ کی فرنچائز ’میلبورن رینیگیڈ‘ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری اور آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی سڈنی تھنڈر کیخلاف اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ میں شریک ہوں گے جو 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔ عثمان خان شنداری دوسری مرتبہ میلبورن رینیگیڈ کیلئے کھیل رہے ہیں،گزشتہ سیزن میں انہوں نے 7 میچ کھیل کر 6.14 کے اکانومی ریٹ سے 8 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میلبورن سٹارز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے ٹورنامنٹ کی سب سے تیز گیند بھی پھینکی جس کی رفتار 151 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

عثمان خان شنواری ٹورنامنٹ کے پہلے پانچ میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ فہیم اشرف تمام آٹھ میچوں کیلئے دستیاب ہیں۔ عثمان شنواری کو انگلش کھلاڑی ہیری گرنی کی جگہ جبکہ فہیم اشرف کو افغانستان کے محمد نبی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل