”زمینوں پر قبضہ کرنے والا اور شوگر مافیا مجھے ۔۔“تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے شوکاز نوٹس پر جواب د یا

”زمینوں پر قبضہ کرنے والا اور شوگر مافیا مجھے ۔۔“تحریک انصاف کے رہنما حامد ...
”زمینوں پر قبضہ کرنے والا اور شوگر مافیا مجھے ۔۔“تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے شوکاز نوٹس پر جواب د یا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف سے معطل ہونے والے رکن حامد خان نے اپنے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان نے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی مفاد پرست، زمینوں پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا اور اپنی ممبرشپ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے۔شوکاز کے جواب میں حامد خان نے مزید کہا کہ پارٹی میرے لیے سب کچھ ہے، میں نے پارٹی کو بہت وقت دیا اور واضح کرتا ہوں کہ پارٹی کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا۔حامد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ کہ ان کی آواز پارٹی ورکرز کی آواز ہے۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سینئر و ناراض رہنما حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق حامد خان نے میڈیا میں پارٹی پر غلط الزام لگائے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

مزید : قومی /اہم خبریں