شرجیل خان پی ایس ایل میں جلوے دکھانے کیلئے تیار مگر کیسے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

شرجیل خان پی ایس ایل میں جلوے دکھانے کیلئے تیار مگر کیسے؟ مداحوں کیلئے ...
شرجیل خان پی ایس ایل میں جلوے دکھانے کیلئے تیار مگر کیسے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی شرجیل خان نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جلوے دکھانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کراچی کے یو بی ایل سٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی ہے جہاں آج انہوں نے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس کی باﺅلنگ پر نیٹ پریکٹس کی۔ شرجیل خان اپنی سزا کاٹنے کے بعد اب ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں جس کے تحت ان کا آخری لیکچر آئندہ دو سے تین روزمیں متوقع ہے۔

جارح مزاج 30 سالہ اوپننگ بلے باز ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے ساتھ 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل فائیوں کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ شرجیل خان کو پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران سپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید : کھیل