دہشتگردوں سے رابطوں کے الزامات پروزیراعلیٰ سندھ اپنی پوزیشن واضح کریں:ترجمان تحریک انصاف

دہشتگردوں سے رابطوں کے الزامات پروزیراعلیٰ سندھ اپنی پوزیشن واضح ...
دہشتگردوں سے رابطوں کے الزامات پروزیراعلیٰ سندھ اپنی پوزیشن واضح کریں:ترجمان تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کےترجمان  اور رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی نے امن و امان کی صورتحال پر سندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہوزیر اعلیٰ سندھ عوام کے جان و مال کی بجائے اپنی ذات کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں، یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر جے آئی ٹی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ سندھ دہشتگردوں سے رابطے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

تفصیلات  کے مطابق  رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما  جمال صدیقی نے توجہ دلاؤ نوٹس  جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ  پولیس عوامی تحفظ میں بے بس نظر آتی ہے،شہر میں بڑھتی ہوئی سٹریٹ کرائم اور اغوا کی  وارداتیں حکومتی کارکردگی کا  پول کھول رہی ہیں،صرف ایک سال میں 60 ہزار مقدمات درج ہوئے ہیں،

وزیر اعلیٰ سندھ عوام کے جان و مال کی بجائےاپنی ذات کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں، یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور وزیر اعلیٰ سندھ دہشتگردوں سے رابطے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔اُنہوں نے کہا کہ  دعا منگی کے اغواء پر وزیر اعلیٰ کے کان جون تک نہیں رینگتی لیکن وزیر اعلی کے اپنے اوپر  بات آتی ہے تو سخت ایکشن ہوتا ہے، یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر ایس ایس پی صوبہ بدر کردیئے جاتے ہیں۔جمال  صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے تفتیشی افسر کو تو ملازمت سے برطرف کردیا لیکن اتنا سخت ایکشن دیگر مقدمات میں کیوں نہیں ہوتا ؟پولیس کو پیپلزپارٹی نے اپنا ملی ٹینٹ ونگ بنالیا ہے۔