پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لئے بھارت سے بھی زیادہ پر کشش ہوگیا، عالمی ادارے نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لئے بھارت سے بھی زیادہ پر کشش ہوگیا، عالمی ...
پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لئے بھارت سے بھی زیادہ پر کشش ہوگیا، عالمی ادارے نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی معیشت پر اندازہ رپورٹس جاری کرنے والی دنیا کی تین بڑی ایجنسیوں میں سے ایک ’موڈیز‘ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو بھارت کی نسبت زیادہ پرکشش قرار دے دیا۔ سپوتنک نیوز کے مطابق موڈیز نے چند ہفتے قبل بھارتی معیشت کا جائزہ لیا تھا اور اب پاکستانی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستانی معیشت کو منفی درجے سے نکال کر ’بی 3مستحکم‘ درجہ دے دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی معیشت میں سدھار آر ہا ہے۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ” روپے کی قدر میں لچک اور پالیسی میں موافق تبدیلیوں کے باعث پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئی ہے اور موڈیز کو توقع ہے کہ بہتری کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کے درجے میں آ گئی ہے۔“ موڈیز کی اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ 40ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گئی، جو کہ گزشتہ 10ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موڈیز کی اس رپورٹ سے غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات میں پاکستانی حکومت کی معاونت کریں۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ”موڈیز کی طرف سے پاکستان کو منفی کے درجے سے نکال کر بی 3مستحکم درجہ دینا حکومت کی معیشت میں بہتری کے لیے سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے معیشت میں طویل مدتی تناظر میں بہتری آئے گی۔“