سعودی عرب نے 520 ارب ڈالر کا نیا شہر بسانے کا اعلان کردیا، دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

سعودی عرب نے 520 ارب ڈالر کا نیا شہر بسانے کا اعلان کردیا، دنگ کردینے والی ...
سعودی عرب نے 520 ارب ڈالر کا نیا شہر بسانے کا اعلان کردیا، دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سخت قوانین غیرملکیوں کے لیے پریشانی کا باعث ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں عالمی سطح کے کھیل کے مقابلے اور کنسرٹ وغیرہ میں وہ گہماگہمی نہیں ہوتی جو مغربی ممالک میں دیکھی جاتی ہے۔ اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب 520ارب ڈالر کی لاگت سے ایک ایسا جدید ترین شہر بسانے جا رہا ہے جس میں سعودی عرب کے قوانین لاگو نہیں ہوں گے بلکہ وہ مغربی ممالک کے شہروں جیسا ہی ہو گا۔ وہ شراب وغیرہ پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی اور خواتین کے کنسرٹس وغیرہ میں مردوں کے ساتھ مل جل کر بیٹھے کی بھی۔
رپورٹ کے مطابق اس شہر کا نام نیوم رکھا گیا ہے جہاں مکمل طور پر مغربی قوانین لاگو ہوں گے۔ اس شہر کا قیام اور وہاں مغربی ممالک کے قوانین کا نفاذ سعودی عرب کے ویژن 2030ءکا ایک اہم ترین جزو ہے۔ اس شہر میں ہر طرح کے کھیلوں کے مقابلے، کنسرٹس اور دیگر ایسی سرگرمیاں ہوں گی جو روایتی طور پر سعودی عرب کے موجودہ اسلامی قوانین کے تحت اس طریقے سے نہیں ہو پاتیں اور مغربی دنیا ان کی طرف راغب نہیں ہوتی۔ یہ شہر بحرہ احمر کے کنارے پر بسایا جا رہا ہے۔حالیہ سالوں میں سعودی عرب نے ملک میں بین الاقوامی کھلاڑیوں اور گلوکاروں کو بلانے اور ان کے مقابلے اور شوز کروانے کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ ملکی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے ۔ جیسا کہ جلد ہی عالمی شہرت یافتہ باکسر انتھونی جوشوا اور اینڈی روئز جونیئر کا ایک مقابلہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے جا رہا ہے۔ اس شہر کی تعمیر کا حتمی مقصد بھی یہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -