’مجھے نہیں معلوم اس دن کتنے لوگوں نے میرا ریپ کیا‘ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی دردناک کہانی

’مجھے نہیں معلوم اس دن کتنے لوگوں نے میرا ریپ کیا‘ زیادتی کا نشانہ بننے والی ...
’مجھے نہیں معلوم اس دن کتنے لوگوں نے میرا ریپ کیا‘ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی دردناک کہانی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت کے لیے قبرص جانے والی 19سالہ برطانوی لڑکی کو12اسرائیلی مردوں نے ہوٹل کے کمرے میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق لڑکی اپنے ساتھ ہونے والی اس بربریت پر پولیس کے پاس گئی لیکن پولیس نے تفتیش کے بعد اس لڑکی کو ہی جھوٹا قرار دے دیا اور اسرائیلی مردوں پر جھوٹا الزام لگانے کے الزام میں لڑکی ہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیااور اسے قبرص کے شہر فیماگسٹاکی عدالت میں پیش کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی گزشتہ روز ملزم بن کر پہلی بارعدالت میں پیش ہوئی جہاں اس نے بتایا کہ وہ ’عیا نیپا ہوٹل‘ کے کمرے میں موجود تھی کہ 12مرد اندر گھس آئے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ لڑکی نے روتے ہوئے بتایا کہ ”میں زندگی میں کبھی اتنی خوفزدہ نہیں ہوئی تھی جتنی اس رات ہوئی۔ میں مسلسل چیخنے چلانے کی کوشش کرتی رہی لیکن ان لوگوں نے ہاتھ سے میرا منہ بند کیے رکھا۔ اس بربریت کے دوران میں دو بار بے ہوش ہوئی۔ “

لڑکی نے بتایا کہ ”قبرص آنے کے بعد میری 21سالہ اسرائیلی نوجوان سام کے ساتھ دوستی ہو گئی اور رات کو میں نے اسے اپنے ہوٹل روم میں بلا لیا۔ ہم کمرے میں جنسی تعلق قائم کرنے لگے تو اس کے 11دوست اندر گھس آئے۔ میں نے چیخ کر کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گی، تم باہر نکل جاﺅ۔ اس پر سام نے انہیں باہر جانے کو کہا۔ وہ چند سیکنڈز کے لیے باہر گئے۔ اس دوران سام نے مجھے پوری طرح جکڑ لیا اور پھر اس کے دوست دوبارہ اندر آ گئے۔ اس کے بعد مجھے نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔“

رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جج نے لڑکی کو ’ناقابل اعتماد گواہ‘ قرار دے دیا اور اسے کہا کہ وہ ثبوت پیش کرے کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہی۔عدالت میں لڑکی کے وکلاءنے بتایا کہ پولیس نے زبردستی لڑکی کو اپنی درخواست واپس لینے پر مجبور کیااور جب اس نے درخواست واپس لے لی تو جھوٹ بولنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے الزامات کے تحت اسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کا موقف ہے کہ انہوں نے لڑکی کی رضامندی کے ساتھ اس سے جنسی تعلق قائم کیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ