دنیا کی پہلی اُڑنے والی گاڑی آگئی، قیمت کا بھی اعلان کردیا گیا

دنیا کی پہلی اُڑنے والی گاڑی آگئی، قیمت کا بھی اعلان کردیا گیا
دنیا کی پہلی اُڑنے والی گاڑی آگئی، قیمت کا بھی اعلان کردیا گیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بیک وقت زمین پر چلنے اور ہوا میں اڑنے والی کار فلموں اور ڈراموں میں تو آپ نے دیکھی ہو گی لیکن اب یہ فرضی چیز حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ میں دنیا کی پہلی کار متعارف کروا دی گئی ہے جو زمین پر بھی چل سکتی ہے اور ہوا میں بھی اڑ سکتی ہے۔ ہوا میں اڑتے ہوئے اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200میل فی گھنٹہ جبکہ زمین پر 100میل فی گھنٹہ ہے۔ اس کار کی تعارفی تقریب امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں گزشتہ روز ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس کار کو ’پائنیئر پرسنل ایئرلینڈنگ وہیکل‘ یا ’پی اے ایل۔وی‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 5لاکھ 99ہزار ڈالر (تقریباً9کروڑ 28لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔یہ گاڑی ساڑھے 12ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکتی ہے۔ اس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑی کی پیشگی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور کمپنی کو اب تک 70آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔ پہلے گاہک کو گاڑی 2021ءمیں فراہم کی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی