احتجاج کرنے کے لئے دولہا نے بارات راستے میں ہی رکوادی

احتجاج کرنے کے لئے دولہا نے بارات راستے میں ہی رکوادی
احتجاج کرنے کے لئے دولہا نے بارات راستے میں ہی رکوادی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دولہا نے احتجاج میں شرکت کرنے کے لیے اپنی بارات راستے میں رکوا دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع محبوبہ میں پیش آیا ہے جہاں دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں ایک بھوک ہڑتالی کیمپ آیا جہاں لوگوں کا ایک گروپ گزشتہ 10دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھا تھا۔ اس گروپ کا مطالبہ ہے کہ ان کے ضلع میں ایک میڈیکل کالج بنایا جائے۔

دولہا نے اس بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچ کر اپنی بارات روک دی اور کچھ دیر وہاں ہڑتالیوں کے ساتھ احتجاج کرنے کے بعد بارات لے کر دلہن کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق قبل ازیں میڈیا کی توجہ اس بھوک ہڑتالی کیمپ کی طرف نہیں تھی لیکن دولہا کے اس اقدام کی وجہ سے مین سٹریم میڈیا پر اس بھوک ہڑتالی کیمپ کا چرچا شروع ہو گیا ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اب ان لوگوں کے مطالبے پر حکام کان دھریں گے اور اسے پورا کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی