پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا ...
پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو رہورٹ) دنیا بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی 52 ویں یوم تاسیس کی شاندار تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیراہتمام  جدہ میں بھی 52 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب منعقد کی جسکی صدرات پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری نے کی۔ مہمان خصوصی  چوہدری ذوالفقار علی تھے جبکہ مہمانان اعزازی پی پی پی کے راہنما اسد اکرم اور ادریس قریشی تھے ، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد خلیل نے حاصل کی۔ ہدیہ نعت بحضور  رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  معروف شاعر آفتاب ترابی نے پیش کیا اور نظامت بھی آفتاب ترابی نے کی۔ مقررین خلیل احمد عبدالعزیز، الیاس اعوان  اور کلیم اللہ نے پی پی پی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا عزم و عہد کیا ۔

معروف شاعر اور ادیب زمردخان سیفی نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو شہید کو اپنے اشعار کے صورت میں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا ، ذوالفقار چوہدری،  پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین امیر محمد خاں ، وقاص عنایت اور پی پی پی کے مرکزی راہنما اسد اکرم نے پی پی پی کے کارہائے نمایاں کو اجاگر کرتے ہوئے آصف علی زرداری  اور بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی حکومت نے نہ صرف یہ کہ 1973 کا متفقہ آئیں دیا بلکہ صدیوں پرانا قادیانیوں کا بھی مسئلہ حل کیا اور اور دائرہ اسلام سے خاک واتس دیا۔

پارٹی کے مزید کارہائے نمایاں میں ملک کے پسے ہوئے غریب مزدور، کسان اور ہاری کو زبان دی تاکہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھا سکے جبکہ زرعی اصلاحات کر کے بے زمین کاشتکاروں کو زمین دی، صدارتی خطاب  میں تصور چوہدری نے میڈیا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور پی پی پی کے 52 سالوں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا  کہ ملک و قوم کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے  اپنی جانوں کے ںذرانے دے کر وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں ترقی خوشحالی جمہوریت ، استحکام اور ملک کو ناقابل تسخیر بنانے  کے  ایک روسن باب کا اضافہ کیا ھے۔ انہوں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پر قائم مقدمات کو ختم کرنے اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شہداء اور دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -