شہباز شریف نے لندن میں بیٹھ کر اِن ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ کردیا،عمران خان کیلئے مزید مشکل پیدا ہوگئی

شہباز شریف نے لندن میں بیٹھ کر اِن ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ کردیا،عمران خان ...
شہباز شریف نے لندن میں بیٹھ کر اِن ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ کردیا،عمران خان کیلئے مزید مشکل پیدا ہوگئی

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےکہاہےکہ عمران خان نیازی22کروڑ عوام پربوجھ بن چکے ہیں، اِن سے جتنی جلدی جان چھڑا لی جائے بہتر ہوگا، جتنی جلدی اِن ہاؤس تبدیلی لائی جائے اتنا ہی قوم کے لئے بہترہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف نےکہاکہ نواز شریف اوراُن کی ٹیم کی بےگناہی ایک ایک کرکےسامنے آرہی ہے،اللہ کاشکرہےجس نے سچ اورجھوٹ کو الگ الگ کر کےدکھا دیا،کل جس طرح قومی احتساب بیورو  نے اپنی درخواستیں واپس لیں اور عدالت نےجو ریمارکس دیے،اِس سے دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوگیا،اللہ تعالیٰ نےکل سپریم کورٹ میں ہمیں سرخرو کیااورآج سچائی کی تیزروشنی کوپوری قوم دیکھ رہی ہے۔اُنہوں نےکہاکہمیں نےہمیشہ کہاکہ عمران  نیازی اورنیب کا گٹھ جوڑ ہے،عمران خان نیازی 22کروڑ عوام پر بوجھ بن چکے ہیں،اِن سے جتنی جلدی جان چھڑا لی جائے بہتر ہوگا، جتنی جلدی اِن ہاؤس تبدیلی لائی جائے اتنا ہی قوم کے لئے بہترہے۔اُنہوں نےکہاکہ عمران خان نےکشمیرپربھی قوم کوتقسیم کیا،یہ دن رات گالیاں دیتے ہیں،اِس قوم نے اس طرح کا افسوس ناک منظر کبھی نہیں دیکھا۔شہبازشریف نےکہاکہعمران خان یوٹرن کاماسٹرہےاورپاکستان کی تاریخ میں اِس سےزیادہ جھوٹااورقوم کوتقسیم کرنےوالاوزیراعظم نہیں دیکھا  ، عمران خان احسان فراموش اور غصے سے بھرا انسان ہے جو اگر چوتھائی حصہ بھی ملک کو سنوارنے میں لگاتے تو ملک کے آج یہ حالات نہ ہوتے، کہاں گئے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟ ڈیڑھ سال میں ایک گھر نہیں بنا اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح  رہےکہنیب نےشہبازشریف کےاثاثہ جات منجمدکرنےکےاَحکامات دے دیئے ہیں۔نیب نے شہباز شریف کے جو اثاثے منجمد کرنے کے احکامات دیے ہیں اُن میں 96 ایچ اور 87 ایچ ماڈل ٹاؤن کے گھر بھی شامل ہیں، نیب نے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کی ایبٹ آباد میں ڈونگا گلی کی رہائش گاہ اور ہری پور میں 3 جائیدادیں منجمد کی جائیں۔نیب نے لاہور میں ڈیفنس فیز 5 کے 2 گھر بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، چنیوٹ میں دو مقامات پر 182 اور 209 کینال اراضی بھی منجمد کر دی گئی ہے، نیب کے مطابق شہباز شریف کی لاہور میں 13 مختلف مقامات پر جائیدادیں منجمد کی گئی ہیں۔

مزید : قومی