مکی آرتھر پھر ہیڈ کوچ بن گئے

مکی آرتھر پھر ہیڈ کوچ بن گئے
مکی آرتھر پھر ہیڈ کوچ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو دو سال کیلئے اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا پہلا امتحان دورہ پاکستان ہوگا اور وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ ان کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سری لنکن ٹی 20 ٹیم کا بیٹنگ کوچ بھی تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھرکو قومی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا کر مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان اورسری کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ11 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا۔

مزید :

کھیل -