2007 کے بعد لندن ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، نواز شریف نے کن لوگوں کو برطانیہ بلالیا، جان کر آپ بھی کہیں گے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے

2007 کے بعد لندن ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، نواز شریف نے کن ...
2007 کے بعد لندن ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، نواز شریف نے کن لوگوں کو برطانیہ بلالیا، جان کر آپ بھی کہیں گے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو لندن طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا 6 رکنی وفد جمعہ کو لندن جائے گا جس میں پرویز رشید، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رانا تنویر اور ایاز صادق شامل ہوں گے۔ ن لیگی وفد لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف سے آرمی ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں ہدایات لے گا جس کے بعد ان کی پیر کو واپسی ہوگی۔ن لیگ کا وفد پیر کو واپسی پر پارٹی کی دیگر قیادت کو اعتماد میں لے گا اور منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی تھی اور حکم دیا تھا کہ توسیع کے حوالے سے باضابطہ قانون سازی کی جائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /Breaking News