شہباز شریف نے ڈھٹائی کے ساتھ قومی کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی: فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے ڈھٹائی کے ساتھ قومی کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی: فردوس ...
شہباز شریف نے ڈھٹائی کے ساتھ قومی کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی: فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف کو بیل دی گئی ہے بے گناہی کا سرٹیفکیٹ عطا نہیں ہوا ،شہبازشریف نے ڈھیٹائی کے ساتھ قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے من گھڑت بیانیہ پیش کیاہے ، شہباز شریف نے ایک گھنٹے اپنی آپ بیتی قوم کو سنائی ہے ، شہبازشریف نے جس ڈھیٹائی کے ساتھ قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی ہے ، وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سے متعلق کیس ابھی زیر سماعت ہے اور اس پر شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں آتا شہباز شریف ملزم ہی ٹھہریں گے کیونکہ شہباز شریف کو بیل دی گئی ہے بے گناہی کا سرٹیفکیٹ عطا نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں ،شہباز شریف نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور بار بار نیب نیازی گٹھ جوڑ کا راگ الاپاہے ، نیازی صاحب فخر سے کہتے ہیں کہ نیازی میرا قبیلہ ہے لیکن آپ بھی قوم کو اپنا تعارف کروادیں کہ میاں کونسی ذات ہے ، یہ کوئی قبائلی نام ہے یا یہ کوئی حسب نسب اور یا جد امجد کے ساتھ جڑا نام ہے ، اگر نہیں تو پھر اپنے نام کے ساتھ جڑے اصل تخلص اور اپنے اصل حسب نسب کے بارے میں قوم کوبتائیں نہیں تو پھر مجھے ہی یہ ذمہ داری بھی لینی پڑے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی