”شہباز شریف قوم کواپنے اصل حسب نسب سے آگاہ کریں نہیں تو پھر میں۔۔۔“ معاون خصوصی اطلاعات نے وارننگ دے دی

”شہباز شریف قوم کواپنے اصل حسب نسب سے آگاہ کریں نہیں تو پھر میں۔۔۔“ معاون ...
”شہباز شریف قوم کواپنے اصل حسب نسب سے آگاہ کریں نہیں تو پھر میں۔۔۔“ معاون خصوصی اطلاعات نے وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائےاِطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف لندن میں پریس کانفرنس کرنے کی بجائے ملک واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں، نیب خود مختار ادارہ ہے  اوراِس پرکوئی دبا ؤ نہیں،عمران خان کی کسی سے ذاتی عناد نہیں،ملکی مفاد کیلئے کام کررہے ہیں،حتمی فیصلہ آنے تک شہباز شریف ملزم ہی رہیں گے،سیاست اورریاست کو الگ رکھ کے دیکھنا چاہیئے،شہباز شریف اپنے اصل حسب نسب سے قوم کوآگاہ کریں بصورت دیگریہ ذمہ داری بھی مجھ کوہی لینی پڑے گی،لوٹی دولت واپس لانے کے عمل کا  آغا ز  ہو چکا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہشہباز شریف نے اپنی   پریس کانفرنس میں من گھڑت بیانیہ پیش کیاہے، شہباز شریف نے ایک گھنٹا اپنی آپ بیتی قوم کو سنائی ہے،شہبازشریف نےجس ڈھٹائی کےساتھ قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی وہ قابل مذمت ہے، شہباز شریف نےنیب کی غیر جانبدارانہ حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اورقوم کو گمراہ کرنے کیلئے بیان دیا  ۔اُنہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سے متعلق کیس ابھی زیر سماعت ہے اور اس پر شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے،جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں آتا شہباز شریف ملزم ہی ٹھہریں گے کیونکہ شہباز شریف کو بیل دی گئی ہے بے گناہی کا سرٹیفکیٹ عطا نہیں ہوا،جس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا اس پر وکٹری نشان بنائے جا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کاش کہ شہبازشریف قوم کی لوٹی دولت سے متعلق بھی کوئی بیان دیتےآپ کےدورمیں ملکی دولت ٹی ٹیز کےذریعےبیرون ملک گئی،  شہباز شریف نےنوازشریف کی صحت سےمتعلق آگاہ نہیں کیا، شہباز   شریف جس مقصدکیلئےلندن گئےاُس پرکوئی بیان نہیں دیا، اپوزیشن نے خود چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کیلئے وقت لیا جبکہ دوسری طرف  رہبر کمیٹی ارکان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، پارلیمان کو بالادست اور جمہور کے ترانے گانے والے خودپارلیمنٹ کو کمزور کر رہے ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کے وزیراعظم کے وعدے کا آغاز ہوچکا ،پاکستان کا قانون لٹیروں کا پیچھا کرتا رہے گا،   پاکستانی خاندان سے گزشتہ روز 38ارب سے زائد کی رقم کی واپسی کی خبر آئی، کسی حکمران نےجرأت نہیں کی کہ وہ لوٹی دولت کو واپس لائے،وزیراعظم عمران خان نےناممکن کوممکن کردکھایا،لوٹی دولت کی واپسی کے حوالے سے عوام کو خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں ،شہباز شریف نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور بار بار نیب نیازی گٹھ جوڑ کا راگ الاپاہے ، نیازی صاحب فخر سے کہتے ہیں کہ نیازی میرا قبیلہ ہے لیکن آپ بھی قوم کو اپنا تعارف کروادیں کہ میاں کونسی ذات ہے؟یہ کوئی قبائلی نام ہے یا یہ کوئی حسب نسب اور یا جدِ امجد کے ساتھ جڑا نام ہے؟ اگر نہیں تو پھر اپنے نام کے ساتھ جڑے اصل تخلص اور اپنے اصل حسب نسب کے بارے میں قوم کوبتائیں نہیں تو پھر مجھے ہی یہ ذمہ داری بھی لینی پڑے گی ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی کوشش رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کا قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ،

مزید :

قومی -