مرادعلی شاہ کرپٹ اورکریمنل وزیراعلیٰ،سندھ میں کرپشن اورغنڈاراج نہیں چلنےدیں گے:حلیم عادل شیخ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہوزیر اعلیٰ مراد شاہ کی حکومت انور مجید سے شروع اور ٹھیلے والے پر ختم ہوتی ہے، سندھ میں کرپٹ اور کریمنل طرزِ حکمرانی ہورہی،صوبےمیں کرپشن اورغنڈاراج نہیں چلنےدیں گے۔
کراچی کے علاقےایوب گوٹھ میں بھٹی برادری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نےمظلوموں کی آواز سندھ اسمبلی میں اٹھائی ہے،
شادی پلی میں نوجوان کی جیل کے اندر پولیس تشدد سے موت ہوگئی، ایس ایس پی عمرکوٹ قاتل اور شہر میں ظلم کروا رہا ہے، ایس ایس پی حکومت کا وہ لاڈلا ہے جس کے ذریعے مجھ پر حملہ کروایا گیا، پیپلزپارٹی ظالم جماعت بن چکی،صوبے میں مظلوموں کی آواز بند کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن میری آواز کوئی بند نہیں کر سکتا۔اُنہوں نےکہاکہ سندھ میں ایڈز کےمرض میں اِضافہ ہورہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں،حکومت خود ہسپتال بھی نہیں چلا سکتی،سندھ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ وہ بے اختیار ہیں لیکن یوسف ٹھیلے والے کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ مراد علی شاہ کرپٹ اور کریمنل ہیں، دعا منگی کے اغوا کار گرفتار نہیں ہوئے، نیا پولیس آرڈر آنے کے بعد پولیس ڈس آرڈر ہوچکی ہے۔