”میں نے لینگر سے پوچھا کہ۔۔۔“ بابراعظم نے آسٹریلین کوچ سے کیا بات چیت کی تھی؟ انکشاف کر دیا

”میں نے لینگر سے پوچھا کہ۔۔۔“ بابراعظم نے آسٹریلین کوچ سے کیا بات چیت کی ...
”میں نے لینگر سے پوچھا کہ۔۔۔“ بابراعظم نے آسٹریلین کوچ سے کیا بات چیت کی تھی؟ انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ جسٹن لینگر سے گفتگو کے دوران بہت سے چیزیں سیکھنے کو ملیں اور ان کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ ”میں نے جسٹن لینگر سے چند باتیں پوچھیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیسے بیٹنگ کرتے تھے اور پریشر کو کس طرح ہینڈل کرتے تھے۔ وہ ایک لیجنڈ ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کیلئے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی۔“
بابراعظم نے کہا کہ ”جسٹن لینگر نے بہت سی ایسی باتیں بتائیں جو میرے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں ان کی تجاویز کو اپنی بیٹنگ پر لاگو کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں بھی اپنی فارم بحال رکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بناﺅں۔“

مزید :

کھیل -