’شریف خاندان کے دامن کے ساتھ ساتھ ہمارا خزانہ بھی صاف ہے‘ ارشاد بھٹی نے سابق حکمران خاندان کا ایک اور سکینڈل بے نقاب کردیا

’شریف خاندان کے دامن کے ساتھ ساتھ ہمارا خزانہ بھی صاف ہے‘ ارشاد بھٹی نے سابق ...
’شریف خاندان کے دامن کے ساتھ ساتھ ہمارا خزانہ بھی صاف ہے‘ ارشاد بھٹی نے سابق حکمران خاندان کا ایک اور سکینڈل بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ٹی ٹیاں پارٹ ٹو کاانکشاف ہواہے ، سلمان شہباز کی سرپرستی میں مبینہ طور پر چھ جعلی کمپنیاں ہیں اور پانچ کردار ہیں، ان کادامن بھی صاف ہے اور ہمارا خزانہ بھی صاف ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہاکہ ہسپتال میں نحیف و نزار پرویز مشرف کا بولتے وقت کانپنا دیکھ کر مجھے سورة رحمان کی آیت یاد آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ہوتاہے کہ ہم پوری دنیا کوکندھوں پر اٹھانے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور ایک وقت ہوتاہے کہ ہم ہاتھ نہیں اٹھا سکتے ، پرویز مشرف کی صحت کودیکھ کر لگ رہاہے کہ وہ نہیں سفر کرسکتے اور اس لئے کمیشن کو ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے جاناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ازل سے سرخرو لوگ ہیں اور ابد تک رہیں گے ، قطر ی خط لے آئیں تو پھر بھی سرخرو ہیں ، مریم نواز کہہ دیں کہ میر ی لندن میں کوئی جائیدادیں نہیں ہیں تو پھر بھی یہ سرخرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ بنا ہی نہیں اور وکیلوں کا بہت کچھ بن گیاہے ، عدالت نے شہباز شریف کوکہا کہ شہبازشریف کا کردار اچھے بچے کاہے ، یہ بات ایسے ہی ہے جیسے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ بلاول کوکیوں رکھ لیاہے وہ تو اپنی ماں کا مشن مکمل کرنے آیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی ٹیاں سیکنڈل پارٹ ٹو آگیاہے ، سلمان شہباز کی سرپرستی میں مبینہ طور پر چھ جعلی کمپنیاں ہیں اور پانچ کردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود یہ سرخروہیں ، ان کادامن بھی صاف ہے اور ہمارا خزانہ بھی صاف ہے ، قدم بڑھاﺅ میاں صاحب ہم تمہار ے ساتھ ہیں۔