باپ نے 9 سالہ بیٹی کا ریپ کردیا، معصوم بچی ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گئی

باپ نے 9 سالہ بیٹی کا ریپ کردیا، معصوم بچی ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ...
باپ نے 9 سالہ بیٹی کا ریپ کردیا، معصوم بچی ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گئی

  



روہتک (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک میں ایک شخص نے باپ جیسے مقدس رشتے کا تقدس تار تار کرتے ہوئے اپنی ہی 9 سالہ بیٹی کا ریپ کردیا، معصوم بچی ہسپتال میں دوران علاج تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہتک شہر میں ایک شخص نے منگل کے روز اپنی 9 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا، بچی کی ماں اسے لے کر ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اپنے ہی باپ کی درندگی کا نشانہ بننے والی بچی بدھ کو زندگی کی بازی ہار گئی۔

روہتک پولیس نے ملزم باپ کے خلاف بچی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے، بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف