”ایسی اننگز آپ کو تو بچا سکتی ہے لیکن۔۔۔“ انضمام الحق نے اسد شفیق کو پیغام دیدیا

”ایسی اننگز آپ کو تو بچا سکتی ہے لیکن۔۔۔“ انضمام الحق نے اسد شفیق کو پیغام ...
”ایسی اننگز آپ کو تو بچا سکتی ہے لیکن۔۔۔“ انضمام الحق نے اسد شفیق کو پیغام دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ اسد شفیق نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی، وہ انہیں تو بچا سکتی ہے مگر میچ کبھی نہیں بچا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ اسد شفیق ایک سینئر کھلاڑی ہیں اور بہت عرصے سے پاکستانی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 76 رنز تو بنائے مگر سنچری نہیں بنا سکے۔ اس طرح کی انفرادی اننگز آپ کو تو بچا سکتی ہیں مگر کبھی میچ نہیں بچا سکیں۔“
انضمام الحق نے مزید کہا کہ ”اس قدر ناتجربہ کار باﺅلنگ اٹیک آسٹریلیا کیخلاف منتخب کیا گیا جہاں ماضی کے بہترین پاکستانی کرکٹرز بھی مشکلات کا شکار رہے، اور پھر یہ توقع کرنا کہ سیریز میں فتح مل جائے گی، ناممکن بات تھی۔“

مزید :

کھیل -