امریکی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سفارتخانے نے اہم سہولت دینے کا اعلان کردیا

امریکی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سفارتخانے ...
امریکی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سفارتخانے نے اہم سہولت دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارتخانے کاویزہ کےلئے درخواست گزاروں کومزیدسہولت دینے کااعلان،درخواست گزارویزا یا پاسپورٹ اپنے گھر کے پتہ پر وصول کرسکیں گے، سروس کے حصول کے لئے درخواست دیتے وقت پریمئیم ڈیلیوری کے آپشن کا انتخاب کر کے 700روپے کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے پاسپورٹ وصول کیا جا سکے گا۔

 تفصیلات کے مطابق  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں امریکی سفارتخانے نے پاکستان سے امریکی ویزا کے حصول کے لئے درخواست گزاروں کو نئی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے اَب درخواست گزار اپناپاسپورٹ گھر کے ایڈریس پر ہی وصول کر لیا کریں گے۔نئی سروس کے ذریعے گھر پر پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست دائر کرتے وقت پریمئیم ڈیلیوری کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا جبکہ 700روپے کی فیس کیش آن ڈیلیوری کی صورت میں ادا کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سفارتخانہ نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے پاسپورٹ وصولی وواپسی کرتا تھا جس سے صارفین کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئی سروس کے آغاز پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔