پی سی بی نے محمد عامر کو خوشخبری سنا دی

پی سی بی نے محمد عامر کو خوشخبری سنا دی
پی سی بی نے محمد عامر کو خوشخبری سنا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے مقابلے 6 دسمبر سے شروع ہورہے ہیں جو 11 جنوری تک جاری رہیں گے جس میں شرکت کیلئے محمد عامر کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل آل راﺅنڈر شعیب ملک اور محمد عرفان کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ سمیت پاکستان کے 9 کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں جنہیں این اوسی دینے کا فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔

مزید : کھیل