قومی اسمبلی کے اجلاس کو20دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت ،اجلاس میں قومی اسمبلی کے شروع ہونیوالے 17 ویں اجلاس کے ایجنڈااور اوقات ِ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس کو20دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں قانون سازی اور وقفہ سوالات کے علاوہ قومی اور عوامی اہمیت کے حامل معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ موجودہ اجلاس میں صدر مملکت کے مجلس شوری سے خطاب پر بھی بحث کی جائیگی۔