رینجرز کی شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 20ملزمان گرفتار

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز نے شہرِقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 20ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے .
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے دوران کلاکوٹ شاہراہ فیصل،سعید آباد،اتحاد ٹاؤن،مدینہ کالونی،ملیر، زمان ٹاؤن، نبی بخش، مٹھا در اور بریگیڈکے علاقوں میں 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں شان عرف شانی،عمیر خان، فرخ خان، عامر،عنایت اللہ عرف اڈہ، ساجد عرف کٹو، گل ولی خان،سبحان عرف حسنین، محمد یوسف عرف اسد،محمد ہارون،عبدالوحید،محمدکامران،زبیر،نبیل، محمد عاصم اورساجد علی شامل ہیں.ملزمان شہریوں سےلوٹ مارکرنے،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،موٹر سائیکل چور ی کرنے، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔دوسری جانب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران کلاکوٹ،بغدادی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے 4ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سہیل،محمد عرف حسین،نصیر اورتنویر شامل ہیں جو مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ان ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے جب کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔