جیلوں سے نہیں گھبراتے،ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا:سیدہ شہلا رضا

جیلوں سے نہیں گھبراتے،ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا:سیدہ ...
جیلوں سے نہیں گھبراتے،ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا:سیدہ شہلا رضا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر سندھ  سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم  جیلوں سے نہیں گھبراتے،ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا، ڈاکٹرز ہم سے ان کی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کرتے تھے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سیدہ شہلا رضا نے کہاکہ ایک مرتبہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے،اِس سے قبل ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہے کیونکہ ڈاکٹرز ہم سے آصف زرداری کی رپورٹس شیئر نہیں کررہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیکل بورڈ میں اپنا ایک ڈاکٹر شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو کو آصف زرداری کے ڈاکٹرز نے بلایا تھا، ہم جیلوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں ہیں، آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے درخواست ضمانت ان کا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت رات کے12بجےفریال تالپور کوگرفتار کیا گیا اورکس قانون کےتحت رات کے12بجے فریال تالپورکو جیل منتقل کیا گیا؟۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی