سعودی شوری کونسل کا وفدتین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی شوری کونسل کا وفدتین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا
سعودی شوری کونسل کا وفدتین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین سعودی شوری  کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ پارلیمانی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر  اسلام آبادپہنچ گیا،سعودی وفد کا استقبال سپیکر  قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا،وفد میں سعودی شوری کے ممبران کے علاوہ شوری کے اعلی افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی  شوریٰ کونسل کا  وفد  تین  روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ  گیا ہے ،وفد کی قیادت سعودی شوری  کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کر رہے ہیں جبکہ وفد میں سعودی سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد  قیصر نے ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد الشیخ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے  ہوئے کہاکہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین لازوال دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دینے کا ذریعہ ہوگا۔ چئرمین سعودی شوری کونسل  ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد الشیخ نے کہا کہ  پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، دورے کا مقصد برادرانہ اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے.

مزید : علاقائی /اسلام آباد