دعا منگی کا اغوا، فیصل واوڈا نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ شہبازشریف نے بہت زبر دست ایکٹنگ کی ہے ، پہلے بھی شریف خاندان ایکٹنگ کرکے بھاگ گیا تھا ، نواز شریف بھاگ گئے بیٹے حسن اور حسین اشتہار ی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ دعا منگی کے اغوا کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ شہبازشریف نے بہت زبر دست ایکٹنگ کی ہے ، پہلے بھی شریف خاندان ایکٹنگ کرکے بھاگ گیا تھا، نواز شریف بھاگ گئے بیٹے حسن اور حسین اشتہار ی ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ فرض کریں کہ مجھے ن لیگ کی ساتھ بیٹھنا پڑ جائے تو ہم کام کی بات ہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے جو بچی اغوا ءہوئی ہے میں اس پر قومی اسمبلی میں بات کروں گا ، یہ بات مجھ کو ہی نہیں کرنی چاہئے بلکہ سب کوکرنی چاہئے ، پورے پاکستان کوکرنی چاہئے کیونکہ اغواءہونے والی بچی پورے پاکستان کی بیٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور موڈیز پاکستان کی معیشت کے مثبت ہونے کے اشارے دے رہے ہیں۔ شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کاحساب دینا چاہئے ، کیا اب عثمان بزداربھی شہبازشریف کی طرح ٹوپی پہن کر گھومیں ؟