تحریک انصاف پر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کا الزام لگ گیا

تحریک انصاف پر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کا الزام لگ گیا
تحریک انصاف پر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کا الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو کوئی حیثیت نہیں دیتی اور پارلیمان کے خلاف سازش کررہی ہے ،یہ ایک ایسی حکومت ہے جس کو اداروں کا کوئی احترام نہیں ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کافیصلہ رہبر کمیٹی نے کیاہے ، یہ ایک ایسی حکومت ہے جس کو اداروں کا کوئی احترام نہیں ہے ، ان کاخیال ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوسکے لیکن تحریک انصاف کے سر پر فارن فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے ۔
جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاملہ ہو تو وزیر اعظم کسی بھی صورت میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ، ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلاف ضرور تھا لیکن ہم اہم معاملات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو کوئی حیثیت نہیں دیتی اور پارلیمان کے خلاف سازش کررہی ہے ۔

مزید :

قومی -