امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کردیا

امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کردیا
امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کردیاہے ، زلمے خلیل زاد قطر اور افغانستان میں طالبان رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحالی کا اعلان کردیا ہے ۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد قطر اور افغانستان کے دورے پر ہیں۔ زلمے خلیل زاد طالبان رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے اور انٹرا افغان مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان سے اس وقت مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب طالبا ن امریکہ ڈیل حتمی مراحل میں داخل ہوچکی تھی لیکن اس موقع پر کابل میں طالبان حملے کے دوران ایک امریکی فوج کے مرنے کو بہانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرا ت کی معطلی کا اعلان کیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -