قومی اسمبلی میں ناروے  میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

 قومی اسمبلی میں ناروے  میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف قرارداد ...
 قومی اسمبلی میں ناروے  میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں ناروے  میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف  قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ، قرارداد میں  ان معاملات کیخلاف  مشترکہ لائحہ عمل  وضع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور حکومت سے کہا گیا ہے کہ  سفارتی سطح پر ناروے کی حکومت سے بات کرے ، آئندہ  اس قسم کے واقعات  کی روک تھام کیلئے  اقدامات اٹھائے جائیں۔

قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جسے  متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔قرارداد مذمت میں کہا گیا ہے کہ یہ معزز ایوان ، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی  کی پر زور مذمت کرتا ہے۔  جو ایک سوچے سمجھے پلان سے اجتماع  میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کو نظر آتش کرنا دہشت گردی، اشتعال انگیزی  سے کم نہیں ۔ اس مذموم عمل سے مسلمانوں  کی مقدس کتاب کی دانستہ طورپر توہین ، بے حرمتی  امت مسلمہ کے جذبات بھڑکانے  اور اشتعال دلانے کی پرزور کوشش کی گئی ۔ اس کارروائی کے مرتکب ملعون  شخص کو ایک پورے مجمع میں ہمت و جرات سے روکا  گیا جس سے مسلمانوں کے سرفخر سے بلند کردئیے یہ ایوان یقیناً  عمر نامی مجاہد نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔  ایوان مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دنیا میں تسلسل کے ساتھ  مسلمانوں اور ان کے مذاہب ، مقدس کتاب اور پیغمبر حضوراکرمۖ کیخلاف توہین آمیز اشتعال انگیز اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات  بھڑکانے کے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں اور خاص  کرناروے کی حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر اس مسئلے پر بات  کریں۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں۔