وزیر اعظم عمران خان نے قانون سازی کے معاملات نمٹانے کیلئے اہم قدم اٹھالیا، فروغ نسیم کو اہم ترین ڈیوٹی سونپ دی

وزیر اعظم عمران خان نے قانون سازی کے معاملات نمٹانے کیلئے اہم قدم اٹھالیا، ...
وزیر اعظم عمران خان نے قانون سازی کے معاملات نمٹانے کیلئے اہم قدم اٹھالیا، فروغ نسیم کو اہم ترین ڈیوٹی سونپ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعلق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون اور وزیر اعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔حکومتی کمیٹی قانون سازی سے متعلق مجوزہ قوائد و ضوابط کا جائزہ لے گی، قانون سازی یا ترامیم سے متعلق تجاویز پر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی