غیرقانونی الاٹمنٹ، نیب کا جام خان شورو سمیت14ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار

غیرقانونی الاٹمنٹ، نیب کا جام خان شورو سمیت14ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار
غیرقانونی الاٹمنٹ، نیب کا جام خان شورو سمیت14ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار

  



کراچی(صباح نیوز)نیب نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں پیپلزپارٹی رہنما، سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت14ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔

جام خان شورو کے خلاف نیب کی جانب سے تیار کیئے جانے والے ریفرنس کی تفصیلات سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں  عدالت کو بتایا گیا کہ دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی ،شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور ذیشان قریشی اور اختر علی بھی ملزم نامزد  ہیں۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا، نیب کاالزام ہے جام خان شورو اور دیگر نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کیلئے زمین الاٹ کی، ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں، عدالت نے  نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے28جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے جام خان شورو اور دیگر کی درخواست ضمانت میں بھی توسیع کردی، جام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی