سندھ، قائمہ کمیٹی زکوٰۃ میں من پسند افراد کو گزارہ الاؤنس دئے جانے کا انکشاف

کراچی(صباح نیوز)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوٰۃ و عشر میں مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسندافراد کو گزارہ الاؤنس دئیے جانے کا انکشاف ہواہے ۔
کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں صدر مفتی محمد قاسم فخری کی صدارت میں منعقد ہوا۔دوران اجلاس یہ انکشاف بھی ہوا کہ مستحقین زکوٰة کے نام پر من پسندافراد کو گزارہ الائونس دیا جارہا ہے جبکہ سرکاری ملازم، سیاسی پس منظر کے حامل افراد زکو کمیٹیوں کے چیئرمین بنادئیے گئے ہیں۔کمیٹی کے سربراہ مفتی قاسم فخری نے محکمہ زکوة میں انتظامی ومالی بے ضابطگیوں پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوکل زکوٰةکمیٹیوں کے چیئرمینز ان عہدوں پر رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰة افسر نے کہا کہ مٹیاری میں گزارہ الائونس لینے والے افراد دیکھنے سے ہی مستحق لگتے ہیں، جس پر مفتی قاسم فخری نے کہا کہ زکوٰة کی تقسیم، مستحقین کا تعین دیکھنے سے نہیں شرعی اصولوں پر ہوتا ہے۔ ضلع جنوبی میں لوکل زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین سرکاری ملازم ہیں۔50فیصد مستحقین زکوٰة جعلی ہیں۔انہوںنے کہا کہ زکوٰة کمیٹیوں کے انتخاب کیلئے مساجد میں اعلان کیوں نہیں کرایا جاتا؟