چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھا، خواجہ آصف

چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھا، خواجہ آصف
چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھا، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ اس قسم کا کوئی نہ کوئی اپ سیٹ ہوگا لیکن اپوزیشن کی جانب سے اصرار کیاگیا۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کودوبارہ نہیں کھولناچاہتے اور نہ ہی ایسے کوئی ہمارے دور دور تک ارادے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ اس قسم کا کوئی نہ کوئی اپ سیٹ ہوگا لیکن اپوزیشن کی جانب سے اصرار کیاگیا ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بات اب قصہ پارینہ بن چکی ہے ، سیاست میں سبق حاصل کرناچاہئے ۔میں لندن جارہا ہوں اور شہباز شریف سے ان ہاﺅس تبدیلی کے بارے میں پوچھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی طرف سے یہ اجلاس عمومی طورپر بلایا گیا ہے ، یہ آج یا کل ہونیوالی تبدیلیوں کے بارے میں نہیں بلایا گیا ۔ان کاکہنا تھا کہ جب ہم نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی تو اس وقت ہمارا حکومت کے اتحادیوں سے رابطہ تھا، حکومت کے اتحادی حکومت سے خوش نہیں ہیں ، یہ اتحاد سامنے سامنے ہی ہے اور پیچھے معاملات پھیلے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -