ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کل بلاوجہ کی پریشانی کا سامنا ہے۔ دماغ ہے کہ کسی معاملے میں آپ کا ساتھ ہی نہیں دے رہا۔بوجھل پن بھی ہے اور ڈپریشن بھی ، فی الحال صدقہ کی مدد ضرور لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس کام کو آسان سمجھ رہے تھے۔ وہ اتنا ہی مشکل ہو جائے گا۔ اس لئے آپ کو بڑا ہی سنبھل کر چلنا ہوگا اور صرف اللہ کی مدد سے ہی اس میں کامیابی ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورت حال بدستور تبدیل ہو رہی ہے۔ شاہد آپ اس کا اندازہ نہیں کر پا رہے، اس لئے پُرسکون ہیں۔ حالات کو سمجھیں اور اب ہر طرح کی غلطیوں سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج بدنظری ہونے کا خطرہ ہے۔ صحت کی خرابی سر کا درد اور کاموں میں رکاوٹ سے اندازہ ہو گا اور اس صورت حال میں نظر اتاریں اور اپنا صدقہ تو لازمی دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
سوچ سمجھ لیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے۔ آپ باکل ہی اندازے سے کام کر رہے ہ یں جو کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ان دنوں مخالفین بھی آپ کے سر پر سوار ہوئے بیٹھے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پریشان نہ ہوں۔ بس اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ اس وقت حالات کسی طرح بھی مکمل آپ کے حق میں نہیں ہے۔ کوئی باہر کا شخص نقصان پہنچانے کی پوزیشن میں ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حالات کمزور ہیں۔ مالی طور پر بھی اور صحت کے حوالے سے بھی۔ صدقہ دیں اور زبان کو قابو میں رکھا کریں، یہ آپ کا غصہ کسی دن کوئی بڑا گل نہ کھلا دیں، یاد رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج خوبصورت دن ہے۔ آپ کو اپنے تمام معاملات میں خاطر خواہ بہتری ہی نصیب ہو گی اور جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ ان شاءاللہ خود ہی ختم ہو جائے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بدلتے ہوئے حالات میں آج کل آپ کے لئے کوئی نہ کوئی فائدہ ہی ہے۔ اس لئے ان پر گہری نظر رکھیں۔ ان شاءاللہ سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہوتا چلا جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس جگہ نوکری چل رہی ہے۔ وہ اب مضبوط ہو سکتی ہے۔ کافی دنوں سے ایک ہی جگہ رہنے والے اب جلد اپنے لئے اچھی تبدیلی کی خبر بھی سن لیں گے، ان شاءاللہ
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی بھی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو تنگ کر سکے۔ آج بالکل بے فکر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں۔ اس سے فائدہ ہی ملے گا اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے سارے کام جو ادھورے تھے، پہلے ان کو دیکھیں، اب دل بدلا ہے تو راستے بھی آسان ہو جائیں گے۔ آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ من پسند خبر بھی سننے کو مل سکتی ہے۔