پنجاب بورڈ انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے:گورنر پنجاب

پنجاب بورڈ انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے:گورنر ...
پنجاب بورڈ انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے:گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

لاہور میں رامادا ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں اپوزیشن کا جلسے جلوسوں پر اصرار خود غرضی ہے۔ اپوزیشن کو عوام کی صحت کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و تجارت سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں کی بدولت ملک میں کورونا کے باوجود سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں بہت جلد سمینٹ انڈسٹری کے لیے 7 نئے لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر اپوزیشن کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ملک کو کورونا کی وجہ سے مشکل حالات کا سامنا ہے ۔ایک طرف لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں اور اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کی پڑی ہے۔ جلسے جلوسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوا کرتیں۔۔۔ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور معصوم شہریوں کی جان سے کھیلنا بند کرے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ خدا ہدایت دے پی ڈی ایم والوں کو جوکوروناپھیلانے کا سبب بن رہے ہیں