پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ 

   پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو ٹرر)کورونا وائرس کے پیش نظر شہر سمیت صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  شہر کی دونوں جیلوں کو احکامات پر عملدر آمد کرنا لازم قرار دیا گیا، جیل حکام کے مطابق جیلوں میں نئے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا ہر نئے قیدی کو کم ازکم چودہ روز تک دیگر قیدیوں سے علیحدہ رکھا جائے گا۔ محکمہ ہیلتھ کو قیدیوں کے کوائف فوری بھیجنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے جیل حکام کوآگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو بغیر کورونا ٹیسٹ کروائے جیل میں نہ رکھا جائے جیل حکام کے مطابق کورونا کی پہلی لہر میں بھی سب سے زیادہ کیمپ جیل کے قیدی متاثر ہوئے اٹلی پلٹ عابد نامی قیدی سے سو سے  زائد افراد متاثر ہوئے تھے  قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کے کورونا ٹیسٹ لازم قراردیا گیا ہے، قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کے وقت ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا،جو افسر عمل درآمد نہیں کروائے گا وہ محکمانہ انکوائری بھگتے گا۔
قرنطینہ کا فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -